نئی دہلی:(مشرق نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے پاکستان کا ثالثی مشن ناکام نہیں ہوا،امریکہ سنجیدگی دکھائے، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں،آبنائے ہرمز دشمنوں کے علاوہ سب کےلئے کھلی ہے۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کچھ طاقتیں سفارتی عمل ناکام کرنا چاہتی ہیں، بھارت فیصلہ کر لے ایران کےساتھ کس طرح کا تعلق رکھنا ہے، روس کےساتھ بہت اچھے تعلقات و سٹریٹجک شراکت داری، چین کی مدد کا خیرمقدم کریں گے،آبنائے ہرمز میں صورتحال انتہائی کشیدہ ،مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، متضاد پیغامات کی وجہ سے مذاکرات کو لے کر امریکہ کے حقیقی ارادے سمجھنے سے قاصر ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاامید ہے حالات جلد بہتر ہو جائیں گے،ایران ،عمان مشترکہ نظام کے تحت آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالیں گے، کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتے، 2015 کے معاہدے میں ثبوت دے چکے، نیوکلیئر پروگرام پرامن مقاصد کےلئے ہے اور پرامن ہی رہے گا،امریکی پابندیوں کے نتائج سے واقف ، کئی سال سے ظالمانہ پابندیوں کا سامنا ،دوسری طرف سے سنجیدگی دکھائی جائے تو سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
عباس عراقچی نے کہادشمن 40 روزہ جنگ میں کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکا، امریکہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، جنگ کا آغاز نہیں اپنا دفاع کیا، تنازع کا حل صرف مذاکرات میں ہے،جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کےلئے ایرانی نیوی سے تعاون کرنا ہو گا، جب بھی عزت سے بات کی گئی مثبت جواب دیا، امریکہ سنجیدہ و منصفانہ معاہدے کےلئے تیار ہوا تو ایران مذاکرات کو آگے بڑھائے گا، افزودہ یورینیم کے معاملے پر ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاحساس موضوع کو فی الحال مذاکرات کے بعد کے مراحل تک موخر کر دیا ،امریکہ ،ایران کےلئے قابل قبول معاہدہ ہی حل ،ابھی بھی سفارتی راستہ موجود ہے تاہم حالات پیچیدہ ایران ہر ممکن صورتحال کےلئے تیار ہے۔
قبل ازیں عباس عراقچی نے برکس ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کہا واشنگٹن کے متضاد پیغامات مذاکرات کو پیچیدہ بنا رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار ایران نہیں،ایران نے جنگ شروع نہیں کی بلکہ صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے، آبنائے ہرمز دوست ممالک کے جہازوں کےلئے کھلی ہے، سلامتی کونسل عالمی سطح پر عدم مساوات کی علامت بن گئی، سلامتی کونسل کا نظام انصاف عالمی حکمرانی کو ظاہر نہیں کرتا، سلامتی کونسل کو فوری اور جامع اصلاحات کی ضرورت ہے
پاکستان کا ثالثی مشن ناکام نہیں ہوا،امریکہ سنجیدگی دکھائے،عباس عراقچی



















