آزاد کشمیر میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثنا

اسلام آباد:( ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء نے کہا آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا اور امید ہے پارٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔

لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کشمیر کے مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات ہیں، عوام نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور مجموعی طور پر 56 فیصد ووٹنگ ہوئی۔