جنرل ہسپتال ، مافیا بے لگام، مریضوں اور لواحقین سے جلد کام کرانے کیلئے رشوت وصولی

لاہور (انویسٹی گیشن سیل /آصف مغل) لاہور جنرل ہسپتال میں مافیا بے لگام ہو گیا۔ مریض و لواحقین کو جلد کام کروانے کے نام پر لوٹا جانے لگا۔ جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ہسپتال میں بہتری لانے میں ناکام، مافیاسر عام مریض و لواحقین کو لوٹنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والی مریضہ رضیہ بی بی کو خود ساختہ ڈاکٹر احسن نے لوٹ لیا۔ رضیہ بی بی جنرل ہسپتال میں اینڈوسکوپی کروانے کے لئے گئی تھی مگر نوسر بازوں کے ہتھے چڑھ گئی جنہوں نے جلد کام کروانے کا لالچ دے کر 5 ہزار بٹور لئے جو ڈاکٹر احسن نے کسی حافظ عمر زوہیب کے نام والے اکاو¿نٹ میں منگوائے اور نہ کام کیا بلکہ غلط میڈیسن خود ہی لکھ دی جس سے مریضہ کی جان بھی جا سکتی تھی ایسے ہی روزانہ پتہ نہیں کتنے مریض و لواحقین کو جنرل ہسپتال میں پل رہا مافیالوٹ لیتا ہے مگر ان کو کوئی روکنے والا نہیں ہے، جنرل ہسپتال کی انتظامیہ اتنی نہ اہل ہے کہ متعدد بار جعلی ڈاکٹر پکڑے گئے اس نے باوجود جنرل ہسپتال میں مافیا ختم نہ ہو سکا۔ جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین جنرل ہسپتال کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ مریضہ رضیہ بی بی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال کا نظام جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کی نہ اہلی کی وجہ سے خراب ہے جبکہ جب تک ڈاکٹر فریاد حسین کو اس سیٹ سے ہٹایا نہیں جائیگا جنرل ہسپتال کا نظام بہتر نہیں ہو سکتا جیسے مجھے ڈاکٹر احسن نے لوٹ لیا ویسے ہی یہ مافیا مریض و لواحقین کو لوٹتا رہے گا۔

لاہور(ہیلتھ رپورٹر سے) جنرل ہسپتال کے خود ساختہ ڈاکٹر کو مریض چیک کروانے کے بہانے سے کال کی گئی تو فوری طور پر وہ مان گیا اور جنرل ہسپتال کے گیٹ نمبر 3 پر بلوا لیا۔