اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آنکھ کی سرجری کے بعد بشریٰ کی سزا معطلی درخواست پر جلد فیصلے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میںدائر درخواست میں موقف اپنایابشریٰ کی آنکھ کی سرجری پنڈی کے الشفا آئی ہسپتال میں کی گئی،کسی فیملی ممبر کو آگاہ نہیں کیا گیا، قانونی طور پر وکیل ،فیملی ممبر کو آگاہ کرنا ضروری ہے، بغیر کسی کو آگاہ کئے زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیافیملی کے مطابق بشریٰ کی میڈیکل کنڈیشن سیریس نوعیت کی ہے، ڈاکٹرز ، جیل حکام کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،15 مئی 2025 سے زیر التوا بشریٰ کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ ،فیملی اور وکیل کو رسائی دی جائے۔
بشریٰ کی سزا معطلی درخواست پر جلد فیصلے کیلئے نئی درخواست دائر


















