یو اے ای کو مزید1ارب ڈالرکی ادائیگی، عالمی مالیاتی اداروں سے قر ض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کرنے ،عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالرکی رقم آج ادا کریگا،پاکستان یو اے ای کو ڈھائی ارب ڈالرپہلے ہی واپس کر چکا ہے،پاکستان نے یو اے ای سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس 2018 میں لئے تھے،حکومت نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالر 2023 میں بھی لئے تھے،سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق بڑی ادائیگی کے باوجود ملکی ذخائر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،پاکستان کچھ روز قبل سعودی عرب سے تین راب ڈالر موصول ہو چکے ہیں،مزید بر آں حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ کرلیا،3 سال کےلئے یورو اور سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز لینے کا بھی پلان ہے،وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق گرین بانڈ،سکوک اوردیگربانڈزجاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، غیرملکی بینکوں اورمالیاتی اداروں سے بولیاں طلب کرلیں،بین الاقوامی بینکوں کو انڈر رائٹرز اورلیڈمنیجرز بنانے کا منصوبہ ہے،حکومت کم شرح سودپرقرض لینے کی کوشش کرےگی،مارکیٹ حالات دیکھ کر قرض لینے کا وقت طے کیا جائے گا،حکام وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے کےلئے فنڈزدرکارہیں،3 الگ کنسورشیمز کے ذریعے فنڈزحاصل کیے جائیں گے،بین الاقوامی سرمایہ کاروں کومتوجہ کرنے کیلئے روڈ شوزہوں گے،پاکستانی روپے میں ڈالرسیٹلڈ بانڈزجاری کرنے کی بھی تجویزہے،حکومت کاکم لاگت اورکم شرح سودپرقرض لینے کا پلان ہے،گزشتہ دنوں 7 فیصد شرح سود پر 75 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے گئے۔