پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے افغانستان سے میڈیکل ڈگری یافتہ طلبہ کے حق میں بڑا فیصلہ دیتے ہوئے افغان یونیورسٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دےدیا اور متاثرہ 22 طلبہ کو این آر ای امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دےدی،پشاور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے 22 میڈیکل کے طلبہ کی درخواست منظور کی اور طلبہ کو ہاو¿س جاب کےلئے پی آر ایم پی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا حکم دےدیا،عدالت نے متاثرہ طلبہ کو این آر ای امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی اور فیصلے میں کہا پی ایم ڈی سی نے 8 ستمبر 2025 کو افغانستان کے مختلف میڈیکل یونیورسٹی کو ڈی لسٹ کیا ، درخواست گزاروں کے مطابق فیصلے کا اطلاق ماضی سے کیا جبکہ ایگزیکٹو فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا،فیصلے میں کہا گیا درخواست گزاروں نے ڈگریاں متعلقہ تعلیمی اداروں کے ڈی لسٹ ہونے سے پہلے مکمل کیں لہٰذا پی ایم ڈی سی بیرون ملک سے فارغ التحصیل پاکستانی طلبہ کا سال میں دو بار امتحان لینے کی پابند ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، افغان یونیورسٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی


















