محسن نقوی سے بنگلہ دیشی ہم منصب کی ملاقات ،تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیشی ہم منصب صلاح الدین احمد کی ملاقات ،مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے قیام امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، محسن نقوی نے کہاوزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کےلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا،باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔