کوئی بداعتماد ی نہیں،امریکہ ایران مذاکرات جلد شروع ہوں گے، ایاز صادق

لاہور:(وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کوئی بداعتمادی نہیں، امریکہ ایران مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔

سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاوزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور ڈپٹی وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہر طرف امن کے قیام کےلئے پاکستان کا نام آتاہے، ایسے لوگ ایران ، پاکستان کے درمیان بداعتمادی کی باتیں کرتے ہیں جنہیں اڈیالہ سے آگے کچھ نظر نہیں آتا۔