راولپنڈی (مشرق نیوز) پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے جبکہ افغان طالبان کی سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ، گاڑی اور دیگر تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز کا دفاعِ وطن کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے، دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائیگا، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہیگا۔
چمن سیکٹر، پاک فوج کی بھرپور کارروائی، افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ


















