اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے خطے میں کشیدگی اہم سبق ،توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستانی قیادت خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے متحرک،معاشی ترقی کےلئے کیپیٹل مارکیٹ کا کردار نہایت اہم ہے، مشکل حالات کے باوجود معیشت درست سمت گامزن ، چیلنجز کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ مستحکم رہی، معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاحکومتی توجہ کرنٹ اکاونٹ اور مالی خسارے پر مرکوز ، خود انحصاری ہی معاشی استحکام کا اصل راستہ ہے، ملکی ترقی کےلئے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا،قومی معیشت کے استحکام کےلئے داخلی وسائل پر انحصار ضروری ہے۔
علاقائی کشیدگی اہم سبق ،متبادل توانائی ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ



















