اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری و فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ،واضح ہوگیا آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید و فیصلہ کن ہوگا،بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے۔
اپنے آڈیو پیغام میں خواجہ آصف نے کہامعرکہ حق کی عظیم فتح نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت ،قومی اتحاد کا واضح اور دوٹوک پیغام دیا،معرکہ حق صرف یادگار واقعہ نہیں بلکہ واضح لکیر جو ہمیشہ کےلئے کھینچ دی گئی ،بنیان مرصوص کی طرح پوری قوم اپنی مسلح افواج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،پاکستانی نوجوانوں کا شعور اور اعتماد اصل طاقت ، جانتے ہیں ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے۔
معرکہ حق سے واضح آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا،وزیر دفاع



















