فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف

میڈرڈ (مشرق نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف ، عالمی امن کے فروغ کےلئے کاوشوں کو سراہا جانے لگا،بین الاقوامی جریدے نے امریکہ ،ایران مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بطور ثالث کردار کو انتہائی اہم اور کلیدی قرار دیدیا،سپین کے معروف جریدے ایل پائس کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فاتح اور بہادر فوجی رہنما کے طور پر ابھرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااثر شخصیت ہیں ، امریکہ ،ایران سیز فائر میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جریدے کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر نے کسی پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی جو سربراہ مملکت نہیں تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو غیرمعمولی، بہادر اور عظیم جنگجو قرار دیا،ایران اور امریکہ مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور ثالث بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران دونوں کےساتھ مو¿ثر پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں،ایل پائس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر علاقائی اور بین الاقوامی پیچیدہ معاملات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔