پی ایس ایل11 ،پشاور زلمی نے راولپنڈیزکو 5 وکٹوں سے پچھاڑدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈیزکو 5 وکٹوں سے پچھاڑدیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی،راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 214 رنز سکور کیے،یاسر خان 83، کپتان رضوان 41 ،کامران غلام 37، ڈیرل مچل 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی اننگز کھیلی،پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

215 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،فاتح ٹیم کے حارث 47،بابر اعظم 39 ،مائیکل بریسویل 35 اور عبدالصمد نے 11 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔