واشنگٹن :(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کامطالبہ کردیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے کہاپاکستان بجلی، گیس ، پٹرولیم قیمتیں لاگت کے مطابق رکھے،سرکاری اداروں کی نجکاری ،اصلاحات تیز کرے،سماجی تحفظ ،تعلیم و صحت پر اخراجات بڑھائے جائیں۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کےلئے 1.4 ارب ڈالر کے موسمیاتی تبدیلی فیسیلیٹی آر ایس ایف کے تحت 22 کروڑ ڈالر منظور کئے، 1.32ارب ڈالر کی منظوری دےدی،پاکستانی معیشت میں استحکام ، مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود پاکستان نے معاشی اہداف حاصل کئے، پاکستان کو کاروباری وسعت کےلئے مسابقت کو مقابلے کو فروغ دینا ہوگا، مسابقت سے پیداواری شعبہ ترقی کرے گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان طویل مدت معاشی گروتھ حاصل کرسکتا ہے، مالی سال 2026 میں معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ، مہنگائی کی شرح رواں مالی سال میں 7.2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے،زرمبادلہ ذخائر 17.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد ،قرض معیشت کا 73.8 فیصد رہ سکتے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا سٹیٹ بینک نے بروقت اقدامات سے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھی، سٹیٹ بینک کی پالیسی کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھنا ہے، گھریلو قیمتوں،اجرتوں پر ممکنہ دباو¿ کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے،ایکسچینج ریٹ میں لچک معاشی جھٹکوں کےخلاف اہم ہے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے، فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مزید وسعت اور اصلاحات ضروری ہیں۔
پاکستان ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے،IMF



















