اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے، عمران خان کی سزاوں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا۔
رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان کی بھی وضاحت کی تھی۔ انکا کہنا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔
نواز کی طرح عمران کے کیسوں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا



















