اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر کور کمیٹی راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ نے تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں راجہ امجد علی خان نے کہا جس پرامن تحریک کا آغاز عوامی مسائل کے حل کےلئے کیا اس کا رخ موڑ کر پاکستان ،کشمیر کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کےلئے استعمال کیا گیا،آزاد کشمیر کے نوجوان اپنے مستقبل کو منفی سرگرمیوں کی نذر نہ کریں اور مثبت سیاست کی جانب واپس آئیں۔
ممبر کور کمیٹی راجہ امجد علی خان کاکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اعلان تعلقی



















