اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ہر گھر غریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ،عوام مہنگائی، بےروزگاری اور بڑھتے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان تاریخ کے سنگین معاشی بحران سے گزر رہا ہے،6برسوں میں عوام کی آمدن کم ،ہر گھر کی قوت خرید میں 14 فیصد کمی ،پاکستان کا ہر گھرانہ غریب ہو چکا ،بےروزگاری 21 برس کی بلند ترین سطح پر ہے،سرمایہ کاری نہ ہونے کی بنیادی وجہ واضح معاشی پالیسیوں کا فقدان ،سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان آنے سے گریز اں ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہاپاکستان میں 40 فیصد بچے نشوونما کی کمی (سٹنٹنگ) کا شکار ، 25 فیصد بچوں کو بنیادی ویکسین بھی دستیاب نہیں، ہزاروں بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہیں،وزیر داخلہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت حکومتی نمائندے بھی اب مسائل کا اعتراف کر رہے ہیں، سیاسی انتقام، ایک دوسرے پر الزامات اور جیلوں کی سیاست ختم کی جائے۔
ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی

















