واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے آبنائے ہرمز مکمل طور پر امریکی کنٹرول میں ہے، لوگ ناکہ بندی کو آہنی دیوار کہہ رہے ہیں، ایران آہنی دیوار پر کچھ نہیں کرسکتا، ایران اب خطے کا بدمعاش نہیں رہا،معاملات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہاپاسداران انقلاب کو ختم کردیا اور وہ فرار ہو رہے ہیں،قیادت بے یقینی کا شکار ہے پھر سب سے اچھی بات ایران کے پاس پیسہ نہیں،صرف فیک نیوز ہیں اور مہنگائی کی شرح 300 فیصد ہے، آگے حالت اوربدتر ہوگی، ایران اہم سمندری گزرگاہ میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے ،کوئی کارروائی کی تو سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ،پاسداران انقلاب کو ختم کردیا،ٹرمپ

















