ڈھاکہ :(مشرق نیوز)پہلے ون ڈے میںشاہین 114پر ڈھیر،بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔
ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی پوری ٹیم 30.4 اوورز میں 114 رنز بناکر چلتی بنی۔
صاحبزادہ فرحان ،معاذ صداقت نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے ،دونوں کے آﺅٹ ہوتے ہی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی،82پر 9وکٹیں گرنے کے بعد ابرار ، فہیم اشرف کی شراکت داری نے سکور بمشکل 114تک پہنچایا۔
بنگلہ دیش نے 115 رنز کا آسان ہدف15 ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تنزید حسن 67اور نجم الحسین 27رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پہلا ون ڈے،شاہین 114پرڈھیر،بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست


















