بیروت،تہران:(مشرق نیوز)اسرائیلی ہٹ دھرمی،جنگ بندی کے باوجود لبنان پر شدید حملے،250سے زائد شہید،سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت مسلسل دھماکوں سے گونج اٹھا ،دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی و مربوط کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز ،فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں 250سے افراد شہید،سینکڑوں زخمی ہوگئے، حملوں کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ،عوام خون کے عطیات دیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ایران کےساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی،وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے،تہران غور کر رہا اگر صہیونی رجیم لبنان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتی ہے تو جنگ بندی سے علیحدگی اختیار کی جائے۔
اسرائیلی ہٹ دھرمی،جنگ بندی کے باوجود لبنان پر شدید حملے،250سے زائد شہید


















