PLLبورڈ نے سپاٹ ایل این جی کارگو خریدنے کی منظوری دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)PLLبورڈ نے سپاٹ ایل این جی کارگو خریدنے کی منظوری دےدی کارگو سپاٹ مارکیٹ سے خریدا گیا تاکہ ملکی توانائی ضروریات پوری کی جا سکیں،30 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔

27 اپریل سے 14 مئی کے دوران 3 ایل این جی کارگوز کےلئے بولیاں طلب کی گئیں جواب میں 3بڈز موصول ہوئیں،صرف 27 سے 30 اپریل کی سپلائی کےلئے ایک سپاٹ کارگو کی بولی منظور کی گئی،قیمت 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی،یکم سے 7 مئی اور 8 سے 14 مئی کےلئے آنے والی بولیوں کو منظور نہیں کیا گیا۔

پی ایل ایل حکام کے مطابق فیصلہ موجودہ مارکیٹ صورتحال اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، آئندہ سپلائی کےلئے بھی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔