لاہور، فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ بیورو رپورٹ) چناب کلب فیصل آباد میں معرکہ حق بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا موضوع فتح معرکہ حق بنیان آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا،مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا عظیم کردار،ملک میں قیام امن،استحکام پاکستان،قومی یکجہتی،ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ تھا،کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا عبدالخبیرآزاد نے کی،اس موقع پر کمشنرفیصل آبادمسرت جبین،آر پی اوسہیل اختر سکھیرا،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ندیم ناصر،و دیگر انتظامی آفیسران موجو د تھے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکرکے جید علماءکرام و مشائخ عظام،فیصل آبادکے ڈسٹرکٹ و ڈویژنل ممبران امن کمیٹی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف فیصل آبادشوکت اقبال اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا،جن میں مولانا زاہد محمود قاسمی،مفتی ضیاءمدنی،پیر قاضی عبدالغفار قادری،مفتی فتح محمد راشدی،علامہ محمد ریاض کھرل،پیر سعادت علی شاہ،مفتی عبدالمعید اسد لدھیانوی، بشپ اندریاس رحمت،فادر خالد رشید،فادر یعقوب یوسف،مولانا یوسف،مولانا اسلم ساقی،مولانا عبدالغفار،مولانا سکندر حیات ذکی،ڈاکٹر عبدالحفیظ،قاری خلیل احمد سالک،مولانا عبدالستار نیازی،علامہ سجاد حسین جوادی،علامہ ارشد عابدی،علامہ حیدر علی نجفی،مفتی محمد احمد،مولانا عبیداللہ قادری،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد،پیر محمد شاہ حسین محمدی و دیگر علماءکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس کے شرکا ءسے سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،الحمد اللہ فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم فتح کا جشن منا رہی ہے،پوری قوم شہداءپاکستان معرکہ حق بنیان مرصوص کی عظیم تاریخی فتح پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے،پاکستان کا دفاع ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے،ہمیں اپنی قیادت اور پاک افواج پر ناز ہے جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا،مولانا آزاد نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے پہلگام ڈرامہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کیلئے کیا تھا،ہمار ا دشمن بڑا عیا ر ومکار ہے،ہم دشمن کی چال کو سمجھتے ہیں،اور آئندہ بھی ہندوستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار حافظ سید محمد عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،اور بھارت کا ناپاک چہرہ پوری دنیا میں عیاں ہوگیا،فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے،جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے اور امن مذاکرات کے حوالے سے کردار قابل تحسین ہے،پاکستان عالمی سطح پر امن کامرکز بن کر ابھرا ہے،اورمودی آج پوری دنیا میں رسوا ہورہا ہے،اور اسکی رسوائی ہر دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور پاکستان کا امیج بلند ہورہا ہے،دیگر مقررین علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا تو وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان،افواج پاکستان،تمام علماءکرام اور پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا غرور خاک میں ملادیا،ہم افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو معرکہ حق بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مقررین نے کہا کہ فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام علماءکرام،مذاہب عالم کے راہنماءاور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کو تاقیامت آبادو شاد رکھے،آمین، آخرمیں تمام شرکاءنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا،اور اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پورا ہا ل گونج اٹھا،کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکا م پاکستا ن،حرمین شریفین کی حفاظت،عالم اسلام کے اتحاد،مقبوضہ کشمیر، غزہ و فلسطین کی آزادی اور ایران کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاءکی گئی۔
مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دینگے: مولانا عبدالخبیر آزاد و دیگر مقررین



















