پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے والا پہلا ،ترقی کاسفر جاری رہے گا،مریم نواز


لاہور :(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانےوالا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا، پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے ایس ای سی پی سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا پنجاب لائف انشورنس کمپنی ہر طبقہ فکر ،شہری کو تحفظ فراہم،کفیل فیملی ممبرز، خواتین، خواجہ سرا، کسانوں، طلبہ اور اوورسیز پاکستانیوں کےلئے خصوصی انشورنس پلانز متعارف کرے گی، قدرتی آفات، پنشن پروڈکٹس،مستحقین کےلئے ہیلتھ انشورنس ، شریعہ کمپلائنٹ تکافل کے ذریعے ہر طبقے کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا،اجلاس میں مزید بتایا گیا پنجاب لائف انشورنس کمپنی کےلئے 17 پیشہ ور ماہرین کی بھرتی مکمل کر لیا گیا ، پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے مالی معاونت مکمل کرکے آپریشن شروع کر دیا ،انشورنس کمپنی کے سی ای او (CEO) ہی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کےلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی ،کمپنی محکمہ خزانہ کے زیر نگرانی تمام سرکاری اداروں کی”نان لائف“ انشورنس کی ذمہ دار ہوگی،مریم نواز نے پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کوجامع ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی،انشورنس کمپنی کےلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور صدر پنجاب بنک پر مشتمل بورڈ قائم ہوگا،کمپنی کے قیام کےلئے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مریم نوازنے انشورنس پلان میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب لائف ،جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان و تیز ترین منظوری کے عمل کو سراہا، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب لائف انشورنس کمپنی وزیر اعلیٰ مریم نوازکے ہیلتھ اینیشیٹیوز ،صحت سہولت پروگرام کو سنبھالنے کی طرف گامزن ہے،انشورنس کمپنی کا سرکاری ملازمین کے ورکر ویلفیئر فنڈ،پنشن فنڈ فار پنشنرز انشورنس کوریج اور شہریوں کےلئے سکیمز بنانے کےلئے اداروں سے اشتراک جاری ہیں،مریم نواز نے کہاپنجاب اصلاحات میں پہلے بھی آگے تھا اب بھی ہے اور ہمیشہ آگے رہے گا ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے جس کا جہاں سے دل کرے اپنا علاج کرا سکے،دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر ترقی کر رہا ،دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ،ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا،مریم نواز نے کہا پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع،3ہزار سے زائد مراکز صحت کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینک میں بدلنے سے ہیلتھ کلچر بدل گیا، پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے، پہلا سرکاری آٹزم سکول مریض بچوں کے لئے روشنی کی کرن ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے مریضوں کو آسانی و سہولت حاصل ہوئی، ہر ضلع میں کیتھ لیب پراجیکٹ کی وجہ سے امراض دل کا فوری و موثر علاج ممکن ہورہا ہے،ہر ضلع میں فالج کے فوری علاج کےلئے سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کیے جارہے ہیں، اپنا چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ کے لگ بھگ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں،بے روزگار اور بے زمین کاشتکاروں کےلئے اپنا کھیت، اپنا روزگار پراجیکٹ شروع کررہے ہیں،الیکٹرک بس پنجاب کے ہر دوردراز دیہات میں عوام کو آرام دہ اور مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہے۔