مسئلہ کشمیر خطے میں عدم استحکام کی وجہ،سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدہ مکمل بحال کرائے، پاکستان


نیویارک:(بیورورپورٹ)مسئلہ کشمیر خطے میں عدم استحکام کی وجہ،سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدہ مکمل بحال کرائے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھارت کےخلاف خط جمع کرا دیا۔

پاکستان نے خط میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی اقدام علاقائی امن کےلئے خطرہ ، بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد کرایا جائے۔

عاصم افتخار نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے مفاد میں پاکستانی ثالثی کوششوں کےخلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاجموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں مسلسل عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے،تنازع سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔