اسلام آباد، لاہور (بیورورپورٹ+ وقائع نگار) محسن نقوی نے کہا ہے ون کانسٹی ٹیوشن سے موقف آج بھی وہی جو پہلے دن سے تھا،وفاقی وزیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا، سی ڈی اے کا بھی موقف یہی ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا، اب کمیٹی کے سامنے بھی ہم یہی موقف رکھیں گے، جیت قانون کی ہو گی، قانون سب کے لیے برابر ہے ،ایسا نہیں ہو سکتا غریب کے لیے قانون الگ ہو اور امیر کے لیے قانون الگ، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا scam نہیں ہوا ہوگا جس میں ہر کوئی ملوث ہے، 21 سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ لوگ کھاتے رہے،محسن نقوی نے کہا بلڈنگ کے پیچھے نہیں جانا چاہیے بلکہ ان لوگوں کے پیچھے بھی جانا چاہیے جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا اسکیم نہیں ہوا ہوگا جس میں سیاستدان، بیوروکریٹس، ججز اور بینکرز ہر ایک ملوث ہے،مزید بر آں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے بی این پی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی لیز منسوخی کےخلاف درخواست مسترد کر دی،عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے 8 مارچ 2023 کو جاری کردہ لیز منسوخی کے آرڈر کو قانونی قرار دیتے ہوئے بی این پی لمیٹڈ کی ایگزیکیوشن پٹیشن بھی خارج کر دی جبکہ انویسٹرز کی درخواستیں نمٹا دی گئیں اور کہا گیاوہ اپنے حقوق کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
ون کانسٹیٹیوشن پر موقف آج بھی وہی جو پہلے دن تھا: محسن نقوی



















