لاہور: (وقائع نگار)پی ٹی آئی رہنما ظہیر عباس کوکھر کی درخواست ناقابل سماعت ، الیکشن ٹربیونل نے این اے 127سے عطا تارڑ کی کامیابی کو درست قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے پی ٹی آئی رہنما ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، ظہیر عباس کھوکھر نے حلقہ این اے 127 سے عطاءتاڑر کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا تھا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا این اے 127 سے عطاءتاڑر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا،درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ، واضح ثبوت موجود ہیں، عطا تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
دوران سماعت وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا پٹیشن ہی قابل سماعت نہیں ، پٹیشن کےساتھ لگائی گئی دستاویزات مصدقہ نہیں جبکہ پٹیشن دائر کرتے وقت قواعد و ضوابط بھی پورے نہیں کیے گئے، درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے،الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عطا تارڑ کی کامیابی کو درست قرار دیتے ہوئے ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج،عطا تارڑ کی انتخابی کامیابی درست


















