اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہ ہونے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کسی بھی سیاسی شخصیت کو مائنس کرنے کا تجربہ بربادی کا باعث بنا ، بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی ہر صورت مذمت اور مزاحمت کرنی ہے،عمران خان کےساتھ تعاون ایسے حالات میں ہوا جب وہ تکلیف میں تھے، عمران خان کےساتھ دوستی کا وعدہ کیا، اتحاد قائم ہے اور قائم رہے گا، میرا اور سینیٹر علامہ ناصر کا بانی پی ٹی آئی سے اس وقت تک اتحاد ہے جب تک وہ باعزت بری ہو کر نہیں آتے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا علامہ ناصر عباس اور میں نے با رہا کہا دوسروں کے بچے اور بچیوں کو مروانے کےلئے نہیں بیٹھے، ہم مزاحمت کریں گے مگر کسی کی جان کا سودا نہیں کرینگے، سہیل آفریدی نے کسی جلسے کے اعلان سے قبل اپوزیشن سے رابطہ نہیں کیا، ہمیں پی ٹی آئی نے بتایا تھا بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے بغیر این او سی کہیں جلسہ نہیں کرنا، اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس بلا لیا ہے، جلسے کے حوالے سے اتحاد کے قائدین مشاورت کریں گے۔
عمران خان کو مائنس نہیں ہونے دینگے،ہر صورت مزاحمت کرنی ہے: اچکزئی


















