راولپنڈی، پشاور، لورالائی (بیورو رپورٹ) بنوں، لکی مروت میں آپریشنز،انتہائی مطلوب خوارجی لیڈر سمیت4دہشتگرد جہنم واصل،بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق 19 اپریل 2026 کو سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج میں رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہونےوالے خوارج کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت شامل ہے، وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے،ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ آپریشن گھناو¿نے جرم کا بدلہ ، مرکزی ملزم کو انجام تک پہنچایا گیا ہے،بھارتی سرپرستی میں کام کرنےوالے خوارجی عنصر کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے،دوسری جانب صدر مملکت اور وزیراعظم نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،ادھر ضلع لکی مروت میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید ہوگیا، آپریشن اخوندان کے جنگلات سول کیمپ میں کیا گیا، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ہلاک دہشت گروں میں ایک کی شناخت انتہائی مطلوب کمانڈر عامر سہیل عرف عقابی عرف عمر خطاب کے نام سے ہوئی، شناخت شدہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسیز پر حملوں، بم دھماکوں اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جرا¿ت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے پولیس جوان عتیق الرحمن شہید ہوگئے،مزید بر آں بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا خفیہ اطلاع پر پولیس نے پوڑی ٹک پہاڑ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کی اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا، برآمد شدہ مواد میں 10 کلو ٹی این ٹی، 8 کلو بلیک ایکسپلوزیو شامل جب کہ4 آئی ای ڈیز (2 چھوٹے، 2 بڑے)، 11 ڈیٹونٹرز اور 6 میٹر سیفٹی فیوز بھی برآمد کیے گئے ہیں،علاوہ ازیں دیگر بارودی مواد میں 165 ایس ایم جی راو¿نڈز، 1 کلو بال بیرنگز اور 11 میٹر بونا کورڈ بھی شامل ہے،ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کردار جاری رہے گا۔
بنوں، لکی مروت میں آپریشنز، انتہائی مطلوب خوارجی لیڈر سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل


















