کراچی، اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیاسٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں، 20 اپریل کو ویلیو ڈیٹ پر ایک ارب ڈالر موصول ہوئے،سعودی عرب سے موصول رقم 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے، وزرارت خزانہ حکام نے کہا مالی معاونت سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی اور معاشی استحکام میں بہتری آئے گی،مزید بر آں حکومت نے 25 کروڑ ڈالر مالیت کے مزید یورو بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر ہو جائے گا،حکام وزارت خزانہ کے مطابق ضرورت پڑھنے پر جون سے پہلے مزید بانڈز کا اجراءبھی ہوسکتا ہے، بیرونی مالی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے مزید یورو بانڈز جاری کئے جائیں گے،دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا یوروبانڈ کے اجرا پر عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی، مستقبل میں مزید عالمی مالیاتی ذرائع سے فنڈنگ کیلئے کوشاں ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط اور معیشت مستحکم کرنے پر توجہ ہے،وزیر خزانہ سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی، ریمنڈس کاروبلس سے پاکستان کی معیشت اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خزانہ نے یورپی یونین کےساتھ تجارت ، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا، جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔
پاکستان کو سعودیہ سے مزید ایک ارب ڈالرموصول


















