لاہور: (وقائع نگار)جے یوآئی نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ناقابل قبول ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی،غریب کو کچلا جارہا ہے، اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں اضافہ ہوگا،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ، ہر فیصلہ عوام دشمن،حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
اسلم غوری نے کہا غریب آدمی 2وقت کی روٹی کیلئے پریشان، حکومت بے حس بنی بیٹھی ہے،حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا،مہنگائی کےخلاف جلد تحریک شروع کریں گے ۔
پٹرول بم نامنظور،مہنگائی کےخلاف جلد تحریک شروع کرینگے،جے یوآئی


















