تہران:(مشرق نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے عوام بجلی کی بچت کریں، 10 کی بجائے 2 بلب جلائیں، قوم سے کسی قربانی کا مطالبہ نہیں، بس بجلی کے استعمال میں احتیاط کریں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہادشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر بددل کرنا چاہتے ہیں،عوام عدم اطمینان پیدا ہونے سے روکیں،5 مئی کو صحرائے طبس میں تاریخی امریکی شکست کی برسی منائیں گے،تاریخی شکستیں ظالم قوتوں کےلئے عبرت کا سامان بنیں گی۔
عوام بجلی کی بچت کریں، 10 کی بجائے 2 بلب جلائیں، ایرانی صدر


















