لگتا ہے صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس مویشی منڈی میں ہوگا،فیصل کریم کنڈی

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی سرگرمیوں اور نمائشی اقدامات پر توجہ ،لگتا ہے صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس مویشی منڈی میں ہوگا،اسمبلی اجلاس پر اٹھنے والے اخراجات کو اگر یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ کیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا گراونڈز کوسیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے،صوبے میں سیاسی جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے ،ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،حکمرانوں کو چاہیے غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں میں وقت ضائع کریں۔