اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی اے نے دوران پرواز انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی فراہمی کی اصولی اجازت دیتے ہوئے آن فلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ سروسز کےلئے لائسنس کا مسودہ جاری کر دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق لائسنس فیس 10 ہزار ڈالر مقرر کردی ،فی الحال سپیکٹرم فیس لاگو نہیں ہوگی ،مستقبل میں نظرثانی کی جا سکتی ہے،سٹیک ہولڈرز سے 31 مئی تک تجاویز اور سفارشات طلب کرلیں،مجوزہ فریم ورک کے تحت لائسنس ہولڈرز کو پرواز کے دوران سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ و موبائل ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی، موبائل سروس کے استعمال کو 3000 میٹر بلندی سے مشروط ہے۔
پاکستان ٹیلی کیمونی کیشن کے مطابق لائسنس مدت 10 سال ،تجدید کی سہولت بھی شامل ،سروس کے آغاز سے قبل ریگولیٹری سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا، لائسنس ہولڈرز کو 12 ماہ کے اندر سروسز شروع کرنا ہوں گی،کمپنیوں کےلئے پاکستان میں ڈیٹا سٹوریج ،پراسیسنگ لازمی قرار دےدی گئی،بین الاقوامی بینڈوڈتھ مقامی LDI لائسنس یافتہ اداروں سے حاصل کرنا لازم ہوگا۔
پی ٹی اے نے صارفین کے ڈیٹا رازداری اور سکیورٹی یقینی بنانے، بغیر منظوری ٹیلی کام آلات کے استعمال پر پابندی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سروس فراہم کرنے کی شرائط بھی عائد کردیں،قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکے گا، لائسنس کی منتقلی کےلئے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگی۔
دوران پرواز انٹرنیٹ ،موبائل سروس کی اجازت ،لائسنس فیس 10ہزار ڈالر مقرر



















