لاہور (مشرق نیوز) ممتاز قوال امجد صابری کے صاحبزادے مجدد امجد صابری نے فرانس میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعہ کا ذکر کر کے سب کو چونکا دیا جہاں انکے والد کی روح پرور قوالی نے تقریباً 400 حاضرین کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کر دیا، حالانکہ وہ الفاظ کا مطلب سمجھ نہیں پا رہے تھے۔
مجدد صابری کے مطابق انکے والد امجد صابری فرانس میں ایک تقریب میں قوالی پیش کر رہے تھے، ایک لمحے میں امجد صابری نے اپنا مشہور کلام پڑھا کہ یا محمد نور مجسم، یا حبیبی یا مولائی۔ انہوں نے بتایا کہ پرفارمنس کے بعد ایک گروپ فرانس کے شرکا جو مترجم کے ہمراہ تھے، سٹیج کے پیچھے آئے اور بتایا کہ اگرچہ وہ الفاظ کا مطلب نہیں سمجھ سکے، مگر پیغمبر محمد کے نام نے انہیں بے حد سکون اور راحت دی ہے۔
اس بات سے متاثر ہو کر امجد صابری نے انہیں اسلام کا پیغام دیا اور تقریب کے اختتام تک تقریباً 400 سے 500 افراد نے اسلام قبول کیا اور کلمہ پڑھا۔ واضح رہے کہ امجد صابری ایک معروف پاکستانی قوال تھے جنہیں 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ وہ پاکستان کے مشہور صابری برادران کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ انکے والد مرحوم حاجی غلام فرید صابری اور چچا حاجی مقبول احمد صابری تھے۔ امجد صابری نوجوانوں میں قوالی کی موسیقی کو مقبول بنانے کیلئے بھی مشہور تھے۔
امجد صابری کی قوالی سے 400 افراد نے اسلام قبول کیا: بیٹے کا انکشاف



















