امریکی نائب صدر آج ایران سے مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے، سفارتی ذرائع

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی ٹیم سے مذاکرات کیلئے آج پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ جے ڈی وینس امریکی وقت کے مطابق منگل کی علی الصبح پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق امریکی نائب صدر دن 2 بجے واشنگٹن سے روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ایک تیسرے ملک میں رکنے کے بعد پاکستان آئیں گے، جے ڈی وینس تیسرے ملک میں ری فیولنگ کیلئے رکیں گے۔