اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسحاق ڈار ،روسی وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ روس ری شیڈول کرنے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی وزیر خارجہ نے ایران ،امریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان تمام مسائل کے حل کیلئے مکالمے،سفارتکاری کو فروغ دینے کی کوششوں میں کردار جاری رکھے گا،دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ،اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
اسحاق ڈار ،روسی ہم منصب میں رابطہ، شہبازکا دورہ ری شیڈول کرنے پر بات چیت


















