اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی کاطوفان نہ تھما، ایک ہفتے کے دوران متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی 0.79 فیصد بڑھی،سالانہ بنیادوں پر شرح 15.16 فیصد تک جاپہنچی،22 اشیائے ضروریہ مہنگی ، 14سستی،15کے نرخوں میں استحکام رہا،چکن کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ،ایک ہفتے کے دوران قیمت48.40روپے بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کاتھیلا 74.75روپے مہنگا ہوا،پٹرول،ڈیزل،مٹن، آلو، چائے، کیلے، کوکنگ آئل، پاوڈر ملک اور سگریٹ بھی مہنگی ہونےوالی اشیا میں شامل ہیں۔
مہنگائی کا طوفان نہ تھما، متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں



















