ٹرمپ ، نیتن یاہو جنگی مجرم اور شیطان کے پجاری ہیں،حافظ نعیم الرحمن


کراچی:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی نے ٹرمپ ،نیتن یاہو کو جنگی مجرم ، شیطان کا پجاری قراردے دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا امریکی اڈے خلیجی ممالک نہیں اسرائیل کی حفاظت کےلئے ہیں،کفایت شعاری کا درس دینے والے ایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے،پروٹوکول میں 36 گاڑیاں موجود تھیں، صدر زرداری 27 گاڑیوں کےساتھ عید کی نماز پڑھنے گئے، مسلم ممالک کے حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ، ایران پر حملہ امریکہ ، اسرائیل کی دہشت گردی ہے، ایران پر حملہ ہوا، ایران کا حق تھا امریکی اڈوں پر حملہ کرتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ایران کو خلیجی ممالک سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں، امریکہ، اسرائیل کو سمجھ نہیں آ رہا کیا کرنا چاہیے، امریکی اڈے خلیجی ممالک نہیں اسرائیل کی حفاظت کےلئے ہیں،خطے کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا حالت جنگ میں ہے، امریکہ، اسرائیل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ٹرمپ کا نمائندہ کہہ رہا ہے حماس کو غیر مسلح کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے لوگ جو دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ،دور رہنا چاہیے، خلیجی ممالک میں سویلین آبادیوں پر حملہ نہ کیا جائے، پاکستان نے سعودی عرب ، ایران میں ثالثی کا کردار ادا کیا جس کی تعریف کرنی چاہیے، اس وقت اس بات کی ضرورت ہے جنگ بندی کے بعد دفاعی معاہدے کو توسیع دی جائے، امریکہ، اسرائیل اگر ایران کےخلاف ہیں تو ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا پاکستان میں معاشی بحران ، وزیر اعظم نے حاتم تائی کی قبر پر ایک اور لات ماری، سمری بھی آپ کی، مسترد بھی آپ نے کی، کون سی سمری جاپان سے آئی تھی،پٹرول کی قیمت کے نام پر غریبوں سے ٹیکس وصول کیا جاررہا ہے، سینکڑوں ارب روپے بائیکس اور چھوٹی گاڑیوں سے لیوی کے نام پر حکومت کو ملتے ہیں۔