واشنگٹن، لندن، تہران، تل ابیب، ریاض، ماسکو، میڈرڈ (بیورو رپورٹ+ مشرق نیوز) امریکہ، اسرائیل کے ایران پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید، تہران کے جوابی وار، اسرائیلی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے،کویت کے پاور پلانٹ پر ایرانی حملہ، بھارتی شہری ہلاک، حوثیوں کا اسرائیل پر دوسرا حملہ، ایران کے جوابی میزائل حملے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس موخر ہو گیا، روس کی ثالثی کی پیشکش، برطانوی وزیر اعظم نے جنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ،سپین نے امریکی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ، اسرائیل کے حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ، کوئی خطرناک، زہریلا یا آلودگی پھیلانے والا مادہ خارج نہیں ہوا،پاسداران انقلاب ایران نے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسری کی شہادت کی تصدیق کر دی، اسرائیلی حملوں میں شدید چوٹوں کے باعث علی رضا تنگسری شہید ہو گئے،امریکی اسرائیلی حملوں سے ایران میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 76 ہو گئی، 216 بچے اور 250 طلبہ و اساتذہ بھی شامل ہیں، ایک ہزار 767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیلی و امریکی بمباری میں 336 طبی، 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی مراکز بھی تباہ کر دیا،عراق کے دارالحکومت بغداد میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو ڈرون حملوں کے بجائے راکٹ فائر کیے جانے کے باعث تھیں،الجزیرہ کے مطابق راکٹ امریکی فوج کے زیر استعمال وکٹری بیس کو نشانہ بنا کر داغے گئے جو بغداد سے تقریباً 20 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے، فضائی دفاعی نظام راکٹوں کو روکنے میں ناکام رہا ،نتیجے میں A32B عراقی سپیشل فورسز کے ٹرانسپورٹ طیارے کو نشانہ بنایا گیا ،امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی، حملوں سے ایرانی صوبے البرز میں بجلی کا گرڈ متاثر ہوا،ایران نے امریکی، اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا اور دیگر علاقوں میں اہم تنصیبات پر میزائل داغ دئیے،جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے بعد کیمیکل پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین میں بھی امریکی اہداف نشانہ بنے، کویتی وزارت دفاع نے5 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کر دیا، کویتی حکام کے مطابق حملے میں بھارتی شہری ہلاک ہوگیا،ادھر حوثیوں نے بھی اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کر دیا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوو¿ں، ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملوں کی دھمکی دےدی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا امریکہ ایران میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کےلئے نئی اور زیادہ معقول حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے جس میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے،غالب امکان ہے ایران امریکہ کا معاہدہ ہوجائے گا لیکن اگر کسی بھی وجہ سے جلد معاہدہ نہ ہوسکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کاروبار کےلئے نہ کھولا گیا تو ہم ایران میں اپنے ”قیام“ کا اختتام تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنوو¿ں ، خارگ جزیرے (اور ممکنہ طور پر تمام ڈی سیلینیشن پلانٹس) کو اڑا کر اور مکمل طور پر تباہ کر کے کریں گے جنہیں ہم نے جان بوجھ کر اب تک نہیں چھیڑا،امریکی صدر نے مزید لکھا کارروائی ہمارے ان متعدد فوجیوں اور دیگر افراد کے بدلے میں ہوگی جنہیں ایران نے سابقہ حکومت کے 47 سالہ ”دور دہشت“ میں قتل اور ہلاک کیا،عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس بجلی گھر کو تباہ کریں گے تاہم خدشہ ہے جو بھی سب سے بڑا بجلی گھر ہے پہلے وہ تباہ کیا جائے گا،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں سفارتکاری کو ترجیح دیتے ، دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں،قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دئیے گئے انٹرویو میں روبیو نے کہا ایران اور امریکہ کے درمیان مختلف فریقین کے ذریعے پیغامات اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ،آبنائے ہرمز کے حوالے سے روبیو نے کہا امریکی فوجی آپریشن کے اختتام کے بعد آبی راستہ ہر صورت دوبارہ کھول دیا جائے گا چاہے ایران کی رضامندی سے یا امریکہ سمیت عالمی فوجی اتحاد کے ذریعے، ادھرایران نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردیدکردی،خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا امریکہ کےساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے، ایران کو بھیجی گئی تجاویز زیادہ ترغیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے زیادہ تھیں، خوش آئند ہے کہ علاقائی ممالک امن کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صورتحال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا ضروری ہے، یوکرین تنازع کو امریکہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے جوڑنا تباہ کن غلط فہمی ہے،ایران نے امریکہ کےساتھ براہ راست مذاکرات کی تردیدکردی،خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا امریکہ کےساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے، بھیجی گئی تجاویز زیادہ ترغیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے زیادہ تھیں، خوش آئند ہے کہ علاقائی ممالک امن کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صورتحال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا ضروری ہے،ترجمان نے کہا یوکرین تنازع کو امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے جوڑنا تباہ کن غلط فہمی ہے،یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایران جنگ کے معاملے پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا،یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں کہا انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ایران میں جاری جنگ اور خطے کی سفارتی صورتحال پر مفید گفتگو کی،رابطے میں مصر، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا،انتونیو کوسٹا نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاجنگ طویل ہوتی جا رہی ہے، یورپی یونین ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہے جو ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے میں مدد دے،قطری وزارت خارجہ نے کہا ایران کی جانب سے کیمپ، بجلی گھر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے،کارروائیاں فوری طور پر روکی جانی چاہئیں ، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ایران سے 1000پاو¿نڈ وزنی یورینیم نکالنے کےلئے فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے ایران سے تقریباً1000 پاو¿نڈ یورینیم نکالنے کا مشن نہایت پیچیدہ اور خطرناک ہو سکتا ، امریکی فوج کو کئی دن تک ایران کے اندر موجود رہنا پڑ سکتا ہے تاہم صدر ٹرمپ نے ابھی تک اس آپریشن کا حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن ممکنہ آپشن کے طور پر زیر غور رکھا گیا ہے،علاوہ ازیںچین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین کا دورہ کریں گے،دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے دورے کے دوران دوطرفہ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ثالثی کی کوششوں پر بات چیت متوقع ہے
ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا توبجلی گھروں، تیل کے کنووں کو تباہ کردینگے:ٹرمپ


















