امریکہ سے تیل خریدو یا آبنائے ہرمز جاکر خود لاﺅ،ٹرمپ برطانیہ ،فرانس پر برس پڑے


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ سے تیل خریدو یا آبنائے ہرمز جاکر خود لاﺅ،ٹرمپ برطانیہ ،فرانس پر برس پڑے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا برطانیہ نے ایران حکومت گرانے میں شامل ہونے سے انکار کیا ،فرانس فوجی سامان اسرائیل لے جانےوالے طیاروں کو فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے گا،فرانس ایران کے قصاب پر بہت غیر مددگار رہا،یاد رکھیں گے،آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہ کرنے والے ممالک کےلئے تجویز ہے امریکہ سے تیل خریدیں، ورنا ہمت پیدا کریں آبنائے کی طرف جائیں اور فیول حاصل کر یں۔

امریکی صدر نے کہا آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکہ اب مدد نہیں کرے گا بالکل اسی طرح جیسے آپ ساتھ نہیں تھے،ایران بنیادی طور پر تباہ ،مشکل حصہ مکمل ہو چکا ، جا کر اپنا تیل خود حاصل کریں۔