کسی صورت جنگ میں شامل نہیں ہوں گے ،برطانوی وزیراعظم کاپھر دوٹوک اعلان

لندن:(مشرق نیوز)برطانوی وزیراعظم نے ایک بار پھر دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کسی صورت جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئیر سٹارمر نے کہا ایران امریکہ جنگ برطانیہ کی نہیں،اثرات مستقبل کو متاثر کریں گے،ملک کوجنگ میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آنے والی نسلوں کو محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں،آبنائے ہرمز کھلوانے کےلئے فارن سیکرٹری ییٹی کوپر سیاسی ،سفارتی اقدامات کےلئے کام کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہاچاہے کتنا ہی دباو کیوں نہ ہو، ملکی مفاد میں فیصلہ کرنے ہیں،برطانیہ کے طویل مدتی مفادات کا تقاضا ہے یورپی اتحادیوں کےساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط کیاجائے،توجہ یورپ کےساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر مرکوز،بریگزٹ کے باعث ہونےوالے گہرے نقصان کا ازالہ کرنا ضروری ہے،برطانیہ رواں ہفتے اتحادی ممالک کے اہم اجلاسوں کی میزبانی کرے گا، آبنائے ہرمز کے اہم بحری راستے کو کھلوانے کی کوششوں میں 35 ممالک ساتھ ہیں۔