تہران:(مشرق نیوز)زمینی کارروائی پر دشمن کا کوئی فوجی زندہ واپس نہیں جائےگا،جارحیت کا سخت جواب دینگے،ایران کی مسلح افواج کے سربراہ امیر حاتمی نے خبردار کردیا۔
جنرل امیر حاتمی نے اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت دی دشمن کی نقل و حرکت کو انتہائی درستگی و محتاط انداز میں مانیٹر اور کسی بھی ممکنہ حملے کا فوری و موثر جواب دینے کےلئے مکمل تیاری رکھی جائے،امریکہ و اسرائیل کی سرگرمیوں پر مسلسل قریبی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا بروقت و بھرپور جواب دیا جا سکے،دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا اگر مخالفین نے زمینی حملے کی کوشش کی تو فوجیوں کو واپس جانے کا موقع نہیں ملے گا۔
لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ایران کے سٹریٹجک میزائل، ڈرون و فضائی دفاعی نظام کی تیاری کے مراکز امریکہ و اسرائیل کی پہنچ سے مکمل طور پر باہر ہیں اگر کسی نے سٹریٹجک میزائل مراکز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، جدید فضائی دفاعی نظام، الیکٹرانک وارفیئر آلات یا دیگر حساس عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو غلط اندازہ ہوگا،جنگ دشمن کے مکمل پسپائی اختیار کرنے تک جاری رہے گی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا جنگ، مذاکرات اورجنگ بندی کے شیطانی چکر کو برداشت نہیں کیاجائےگاجب تک حملے جاری رہیں گے ایران جواب دیتارہے گا،ایران اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک کو دشمن نہیں سمجھتا،ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،غیر منصفانہ جنگ ایرانی عوام پرمسلط کی گئی،حملے کا جواب دینے کے سواکوئی چارہ نہیں۔
زمینی کارروائی پر دشمن کا کوئی فوجی زندہ واپس نہیں جائےگا،سربراہ ایرانی فوج


















