افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں ،عالمی جریدے کا افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا انکشاف پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔معروف امریکی جریدہ ساوتھ ایشین وائسز کے مطابق افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کوتحفظ اورانہیں دوبارہ منظم ہونے کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے نظریات ایک جیسے اوردونوں ایک ہی ایجنڈے پرعمل پیراہیں۔ پاکستان کی جانب سے حالیہ جوابی کارروائیاں افغان طالبان رجیم کی افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے میں ناکامی پر کی گئیں۔ افغانستان میں فتنہ الخوارج اور طالبان کے ٹھکانوں پرحالیہ حملے پاکستان کی افغان پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہیں۔ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی علاقائی کشیدگی اور سفارتی تعلقات میں تنا وکو بڑھا رہی ہے۔