پاک افغان مذاکراتی عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،چین

بیجنگ(مشرق نیوز)چین نے کہا ہے پاکستان ،افغانستان کے درمیان بات چیت کا عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہاپاکستان ،افغانستان کے درمیان ثالثی کررہے ہیں، چین حالات سازگار بنانے اور بات چیت کےلئے پلیٹ فارم فراہم کی کوشش کررہا ہے،دونوں ممالک چینی ثالثی کی قدر کرتے ہیں،تینوں فریقوں نے بات چیت کیلئے مخصوص طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیا ۔