متحدہ اپوزیشن نے 25 اپریل کو ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متحدہ اپوزیشن نے 25 اپریل کو ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہونےوالے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں ملکی سیاسی ، مشرق وسطیٰ کشیدگی ،بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی غور،ایران ،امریکہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کی امید ظاہر کی گئی۔

اپوزیشن نے کہا مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کےلئے لبنان، شام ،غزہ مسائل کا حل ناگزیر ، پاکستان، افغانستان مذاکرات خوش آئند، جنگ نہیں مکالمہ ہی حل ہے،حکومت سیاسی مکالمہ، قانون کی حکمرانی اور مفاہمت کو فروغ دے،بلوچستان میں آپریشن بند ،بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماوں کو رہا،اختر مینگل کےخلاف مقدمات ختم اور وسائل کا منصفانہ استعمال کیاجائے۔

اعلامیے میں کہا گیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بحال،کیسز پر روزانہ سماعت ،سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی کو رہا کیاجائے،یکم مئی کو ملک بھر میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کےلئے بھی ریلیاں نکالیں گے،آئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔