لاہور:(وقائع نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے کہا دعا ہے جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب بامعنی قدم ہو۔
اپنے بیان میں نوازشریف نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بڑے عالمی بحران کو ٹالنے اور جنگ بندی کےلئے غیر معمولی سفارتی کوششوں پر دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں،میں امن اور سٹیٹ مین شپ کو منتخب کرنے پر ایران و امریکہ کی قیادت کو بھی سراہتا ہوں۔
وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کو سراہتا ہوں ،نوازشریف


















