اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پس پردہ کردار رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ آخری وقت میں کسی معاملے پر ثالثی کی گئی ہو۔
شیری رحمن نے کہا کہ سب نے پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا، پاکستان جہنم کے دہانے سے دنیا کو واپس لایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ جاری رہتی تو اسکے تباہ کن نتائج ہونے تھے، کل بھارت میں صف ماتم بچھ گئی تھی، جنگ بندی ان کے مفاد میں بھی ہے۔
امریکہ ، ایران جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی اہم کردار ہے: شیری رحمن


















