پاکستان امن کا داعی،بھارت کو دھول چٹا کر مانگ کاسندور اجا ڑ دیا،خواجہ آصف


اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کو دھول چٹا کر مانگ کاسندور اجا ڑ دیا، سکیورٹی فورسز کو ضمانت مل گئی، دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا، آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آئے جنہیں تاریخ و عہد ساز کہہ سکتے ہیں، پہلا موقع تب آیا جس دن نواز شریف نے سٹینڈ لیا اور ایٹمی دھماکے کیے، 25 سال کی محنت رنگ لائی ،ایکسکلوزیو کلب کے رکن بن گئے۔

خواجہ آصف نے کہا اب ایک سال بعد پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری کا محور و امن کا داعی ، پاکستان اپنے خطے اور بھائیوں میں صلح کا پیامبر ہے، ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وطن کو بلندیوں پر لے گئے ،پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔