اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ،بلاول بھٹو نے موثرسفارت کاری پر وزیراعظم ،ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
شہبازشریف نے امریکہ ایران جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پراعتماد میں لیا ،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان کی بہترین سفارتی حکمت عملی کی بدولت دنیا پر عالمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔
شہباز،بلاول ٹیلی فونک رابطہ،وزیراعظم نے جنگ بندی،مذاکرات پر اعتماد میں لیا


















