لاہور:(کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
جج ذوالفقار نعیم نے عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
صنم جاوید کو پیش نہ کرنے پرسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو شوکاز


















